جی این این سوشل

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کا فوجی تحویل میں دیئے جانے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ عمران خان سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، پی ٹی آئی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہنا ہے کہ ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کیا ، جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی، چلتی پھرتی معیشت کو تباہ وبرباد کیا گیا، ن لیگ ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے معیشت کو زمین بوس کیا، ہمارے دور میں اربوں روپے ڈالر ریزرو تھے، بیرون ملک کے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے تھے، آج نوجوان باہر جانے کیلئے پاسپورٹ کیلئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت  سماجت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی غلطی نہیں وہ کھسک گئے ہیں، خواجہ آصف کی اپنی پارٹی کے لوگ ان سے تنگ ہیں ، ہم معافی مانگتے ہیں صرف اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی، معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلط کام کیا ہو ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق 8ستمبر کو بھرپور جلسہ کریں گے۔ 9 مئی کی ویڈیوز سامنے لائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll