پاکستان
سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا
نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے
سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں اجتماعات پر امن وعامہ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ ہے، ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
برما میں پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی حراست پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ 12 قائمہ کمیٹیوں کو مختلف ایجنڈوں پر مزید کام کی مہلت کی تحریک بھی شامل ہے۔
آج ہونے والے سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر خزانہ 2 سالہ آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔
دنیا
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے
سعودی عرب میں عہدے کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے۔
پاکستان
حکومت کی رواں مالی سال کے دوران 32 ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم فراہمی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے
قومی اسمبلی کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران بتیس ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے۔
آبی وسائل کے وزیر مصدق ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ مکمل ہونے پر ان منصوبوں میں تقریباً 84 لاکھ انتیس ہزار دو سو اٹھاسی ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نرسوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا اس سے پاکستان مقامی طور پر اور بیرون ملک نرسوں کی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ز لفی بخا ری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، احتساب عدالت نے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ز لفی بخا ری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت کی جانب سے زلفی بخار ی کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے کہا کہ ز لفی بخار ی جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے، زلفی بخاری کو 6 جنوری کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے، عدالت نے سات روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
-
کھیل ایک دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا