Advertisement
پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے، چوہدری انوار الحق

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 5 2024، 3:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ 

چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے عوام کو بجلی تین روپے فی یونٹ کی شرح سے فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت نے عوام کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بھی آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Advertisement