جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

 

پاکستان

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: صدر آصف علی زردای دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

صدر آصف زردای لاہور پہنچ کر بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد قریشی شہید کی رہائش گاہ بھی جائیں گے جب کہ شہید محمد علی قریشی  کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ  صدر پاکستان آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ بھی لیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔

جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کے لئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، گوگل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن سے ہم اہداف حاصل کر سکتے ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی فنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنا ہے۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لئے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر 4 سے 6 ماہ دورانیے کے کورسز کرا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء پیسفک فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم کو مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کروم بک پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی کے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری میں متاثرہ شخص کو شدید بخار، سردرد، اور خون بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll