جی این این سوشل

جرم

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے قابل قبول نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے، پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے ۔

کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کےبغیرڈرائیورگاڑی چلانے کا مجاز نہیں اور نہ ہی ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے ۔ چالان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دفعہ 322 کا اطلاق کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گاڑی کی ملکیت کے لئے گل احمد ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کوخط تحریرکیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹ کی ٹریول ہسٹری کے لئے تحریر کیا گاڑی میں نصب ٹریکر کمپنی سے معلومات حاصل کرنے کے لئے خط تحریر کیا ہے ۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ نتاشہ وقت وقوعہ آئس کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں عمران عارف اور آمنہ عمران موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالسلام اور شین الیگزینڈر حادثے میں زخمی ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا علیحدہ مقدمہ درج کیا، روز وقوعہ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پرموٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ کا اضافہ بھی کیاگیا ، سی سی ٹی وی کی فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ چالان میں مدعی مقدمہ ، زخمی افراد سمیت مجموعی طور پر 15 گواہان شامل ہیں ۔

پاکستان

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

عمران خان پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بانی  چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پولیس ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کل 48 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عمران کان پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں 18 جبکہ شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایف ائی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات اور لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور لوئر دیر سمیت کے پی کے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے  گئے ہیں 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ  زلزلےکا مرکز  ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ : نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ  :  نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا جب کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائرکی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll