وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔
جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کے لئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، گوگل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن سے ہم اہداف حاصل کر سکتے ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی فنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنا ہے۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لئے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر 4 سے 6 ماہ دورانیے کے کورسز کرا رہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء پیسفک فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم کو مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کروم بک پیش کی۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago





