جی این این سوشل

پاکستان

حکومت بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

خصوصی اختیارات کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت بلوچستان میں  پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رہورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی۔

وفاقی کابینہ نےانسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کےخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

پاکستان

نواز شریف کی شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کی شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

آئینی ترامیم کا معاملہ، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جہاں مولانا فضل الرحمان سےحکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ ترامیم کے پیش نظر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے گھر آمد کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومتی وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی لیکن وہ انہیں راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا، حکومتی وفد میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوگا۔

حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڈ شامل تھے، مولانا کی جانب سے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس پر حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ مولانا کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کر کے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم بل آج بھی پیش نہ ہونے کاامکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم بل آج بھی پیش نہ ہونے کاامکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد : حکومت نے آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے باعث کابینہ اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، لیکن آئینی ترامیم بل آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

قومی اسمبلی کے معمول کے 3 نکاتی ایجنڈے پر کارروائی ہوگی جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شیڈول نہیں جس کے باعث کابینہ سے اس کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

یاد رہے کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم سے متعلق بل حکمران اتحاد کی بھرپور کوششوں کے باوجود اتوار کو بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا، کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو ا اور پھر 4 گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا، رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے جیمنائی لائیو فیچر تمام اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مفت کر دیا

اس سے قبل یہ سروس صرف سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کے لیے دستیاب تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے جیمنائی لائیو فیچر تمام اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مفت کر دیا

کراچی : گوگل نے اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سروس جیمنائی لائیو کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ سروس صرف سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کے لیے دستیاب تھی۔

جیمنائی لائیو ایک ایسا فیچر ہے جو صارفین کو گوگل کے اے آئی ماڈل سے براہ راست بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ صارفین اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے نئی معلومات حاصل کر سکتے ہیں، مختلف موضوعات پر بات چیت کر سکتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ فیچر جیمنائی ایپ میں موجود ہے اور اسے انگریزی زبان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل نے بتایا ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو دیگر زبانوں میں بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

گوگل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم جیمنائی لائیو کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے صارفین کو نئی معلومات حاصل کرنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll