سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگیں، سردار اختر مینگل
میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، سربراہ بی این پی


بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے منا لیں گے، میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، اور اپنی غلطیوں کی…
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) September 5, 2024
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے منا لیں گے، میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے۔ لیکن مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں۔ تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر ان کے دل دکھائے ہیں۔
سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں؛ میں اس عوام کا حصہ ہوں۔ جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے۔ مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا۔ اب میں آزاد ہوں۔ امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ میں اب پرواز میں ہوں۔ الوداع، پارلیمنٹم شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو۔
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 8 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل