- Home
- News
ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
شہر اقتدار میں ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز نے کہا کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلئےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔
انہوں نے آخر میں والدین پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل