پاکستان

عارف علوی کی سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت

سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سابق صدر مملکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2024، 6:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عارف علوی کی  سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصاویر  شیئر کرنے پر معذرت

سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر جلسے کی پرانی تصویریں شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔

سابق صدر مملکت نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جلسے کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر عارف علوی نے ناصرف وہ تصاویر ڈیلیٹ کیں بلکہ اس حوالے سے پوسٹ کر کے معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں نے اپنی 2 پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں ہیں، یہ تصاویر ماضی کے مواقع کی تھیں اور میں اپنی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ صرف غلطی کی اصلاح ہی اسے قانو کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا  قافلہ قرار دیا تھا۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے  فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے بڑے جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔