جی این این سوشل

پاکستان

میری ٹائم سکیورٹی تجارت کیلئے اہم، بلیو اکانوی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، اسحاق ڈار

 بلیو اکانومی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، میری ٹائم افیئرز سے متعلق سب کے مفاد مشترک ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میری ٹائم سکیورٹی تجارت کیلئے اہم، بلیو اکانوی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، اسحاق ڈار
میری ٹائم سکیورٹی تجارت کیلئے اہم، بلیو اکانوی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میر ی ٹائم سکیورٹی تجارت کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔  بلیو اکانومی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، بلیو اکانومی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری تھا، پاکستان کی بلیو اکانومی ملکی ترقی کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے، بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت ماہی گیری کے شعبے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم افیئرز سے متعلق سب کے مفاد مشترک ہیں، حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ماہی گیری کے لیے بیچ اور خوراک کا درست طریقہ کار کے تحت انتظام ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، میری ٹائم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔سمندری ترقی کے لئے عالمی شراکت داری ضروری ہے، بحری  امور میں جدید رحجانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، میری ٹائم انڈسٹری کی ڈی کاربنائزیشن جاری ہے، مستقبل میں پاکستان کی بندرگاہوں پر نمایاں ترقی دیکھنے کو ملے گی۔ 

پاکستان

پی ٹی آئی کے 10 گرفتار اراکین اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے 10 گرفتار اراکین اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

 پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین 12 سے 14 ستمبر تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

کراچی: ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور دیگر تیل کی مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 12 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔

تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین 12 سے 14 ستمبر تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2.97 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، اونرا کے 6 اہلکار سمیت 18 شہید

حملے میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، اونرا کے 6 اہلکار سمیت 18 شہید

صہیونی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کیلئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے ایک سکول کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کےمطابق غزہ میں بدھ کے روز ہونے والے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ 

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمد بصل کے مطابق نے بیان میں بتایا کہ یہ پانچواں موقع ہے جب اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی انروا کے زیر انتظام الجاعونی سکول پر بمباری کی۔ 

مرنے والوں میں بچوں اور عورتوں کے علاوہ انروا ایجنسی کے دو اہل کار بھی شامل ہیں۔ بمباری کے نتیجے میں  میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب انروا کے اعلان کے مطابق اسرائیلی حملے میں اس کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام اس ایجنسی کے ہلاک کارکنان کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اونرا کے کارکنان کی ہلاکت کی مذمت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔ سکول کو بمباری کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll