جی این این سوشل

پاکستان

منشیات فروشوں کو بھی اس طرح نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، شیخ رشید

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منشیات فروشوں کو بھی اس طرح  نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جمہوریت شاہراہ دستور پر ننگی ہوگئی، اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں، ورنہ کوئی ایک ممبر ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دے۔

انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔50 ارب روپے کا بجلی پر مزید ٹیکہ لگا دیا ہے،  جو پسند ہیں ان کا ریمانڈ نہیں دیا جو ناپسند ہیں ان کا ریمانڈ دے دیا گیا، 16 ماہ ہوگئے کوئی چالان پیش نہیں ہوا، مطلب یہ 20 سال تک فیصلہ نہیں ہو سکتا، غریب لوگوں کو کیس سے نکالا جائے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک تباہ و برباد ہوگیا ہے، غریب زندہ مر گیا ہے، تعلیم کا یہ حال ہے کہ جہاں 3 ہزار بچیاں پڑھتی تھی وہاں 3 سو بچیاں پڑھتی ہیں، یہ نالائق، نااہل، نکمے، نکھٹو ہیں، اداروں کو جس طرح بدنام کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ اصل حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں دیہاڑی دار مزدوروں کو کیسز سے نکال دیں، لوگوں کو ساری سمجھ ہے لیکن حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، آئی ایم ایف نے اگلی تاریخ پر بھی پاکستان کا نام ایجنڈے پر نہیں رکھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا چار سال جیل کاٹ لیتا، جن کے ساتھ ساری زندگی دوستی رہی، دوستوں نے مجھے بھی معاف نہیں کیا ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گا جنہوں نے 40 دن چلہ کٹوایا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، چاروں صوبوں میں جمہوری راج ہے یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انکو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ہیں،علی امین گنڈا پور دوست ہیں، ان سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے کوئی جلوس نہیں گیا، یہ نااہل لوگ ہیں جن کومسلط کیا گیا، اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے، جمہوریت نانئتھ ایونیو پر بے لباس ہو چکی ہے، اصل حکومت سے بات کرتا ہوں دیہاڑی دارلوگوں کو نکال دیں۔

جرم

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار  جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نور عالم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

ملاقات میں منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیمن ینگ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں عالمی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ملاقات میں منیر اکرم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ عالمی سطح پر پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا

انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا

ساؤتھمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز شاندار انداز میں کرتے ہوئے پہلا میچ 28 رنز سے جیت لیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 23 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکاٹ لینڈ کے حملے کو بکھیر دیا۔ میتھیو شارٹ نے 41 اور جوش انگلس نے 37 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 20 اوورز میں 151 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ لائم لونگسٹن نے 37 اور فل سالٹ نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلوی گیند باز شان ایبٹ نے 3 جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیذلووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll