جی این این سوشل

پاکستان

داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

داعش کاایک مرتبہ پھر  افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔

اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔

طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے

پاکستان

حکومت کی رواں مالی سال کے دوران 32 ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم فراہمی کی یقین دہانی

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی رواں مالی سال کے دوران 32 ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم فراہمی کی یقین دہانی

قومی اسمبلی کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران بتیس ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے۔

آبی وسائل کے وزیر مصدق ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ مکمل ہونے پر ان منصوبوں میں تقریباً 84 لاکھ انتیس ہزار دو سو اٹھاسی ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نرسوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا اس سے پاکستان مقامی طور پر اور بیرون ملک نرسوں کی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض سے دیہی علاقوں میں آل ویدر محفوظ رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا اور 900 کلو میٹر سڑکوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی، خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفرا اسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بھی بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کر روڈ مینٹیننس اور ٹورازم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معیشت ٹیک آف پوزیشن میں ہے ، آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، مریم نواز

سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت ٹیک آف پوزیشن میں ہے ، آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے اور آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دے دیا -

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔  پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔  مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔  حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll