پاکستان
حکومت کی رواں مالی سال کے دوران 32 ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقم فراہمی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے
قومی اسمبلی کو آج (جمعہ) بتایا گیا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران بتیس ڈیموں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے۔
آبی وسائل کے وزیر مصدق ملک نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ مکمل ہونے پر ان منصوبوں میں تقریباً 84 لاکھ انتیس ہزار دو سو اٹھاسی ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 4 لاکھ 36 ہزار 934 ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نرسوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا اس سے پاکستان مقامی طور پر اور بیرون ملک نرسوں کی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
پاکستان
صدر مملکت امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کے لئے آج ترکمانستان جائیں گے
آصف علی زرداری ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے، اشکاباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔
صدر آصف زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔
صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وہ پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع ہے۔
پاکستان
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔
آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک، سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔
علاقائی
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بند رہے گے
وفاقی دارالحکومت سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بند کرنےکا حکم، ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکاحکم دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔
پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورینٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کرلیے ہیں جب کہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم