- Home
- News
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
پاکستان کے ایوان بالا کا اجلاس بھی آج سہ پہر 4 بجے ہوگا ،سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس میں شامل ہیں
قومی اسمبلی کا اہم آج ہوگا، اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، ایجنڈے میں آئینی ترامیم بل شامل نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب شام 4 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی۔
کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد سپیکر سے کہا کہ اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اجلاس کے 6 نکاتی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں، نمبر پورے ہونے پر آئینی ترامیم کا بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے ایوان بالا کا اجلاس بھی آج سہ پہر 4 بجے ہوگا تاہم آئینی ترمیم سے متعلق کوئی آئٹم ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹس میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق ایک تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 14 minutes ago
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- an hour ago
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 35 minutes ago
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- an hour ago
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 44 minutes ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 7 minutes ago