جمہوری ادراے مضبوط بنانے، ضروری اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد جمہوریت کو فروغ دینا اور لوگوں میں مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور لوگوں کے معیار زندگی کوبہتربنانے میں مددکرنا ہے۔
یہ دن پہلی مرتبہ 2008 ءمیں منایا گیا تھا اوراس کے بعد سے یہ ہر سال تسلسل کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، ضروری اصلاحات لانے اور پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے جمہوریت کو ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل ایک مضبوط اور متحرک جمہوری عمل میں پوشیدہ ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ اس سال کے یوم جمہوریت کا عالمی عنوان”مصنوعی ذہانت کی مدد سے بہتر طرز حکمرانی کا فروغ‘‘ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت شفافیت، احتساب اور انتظام عامہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ یہ ڈیٹا پر مبنی معلومات فراہم کر کے ووٹرز کی جمہوری عمل تک رسائی بہتر بناتی ہے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے کردار کو جمہوریت کے تحفظ، عوامی مسائل کے حل اور جامع پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی حیثیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اجتماعی کوششوں پر منحصر ہے کہ جمہوریت آنے والی نسلوں کے لئے پھلتی پھولتی رہے۔
صدر نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ اور تمام شہریوں کی سیاسی، معاشی اور سماجی شمولیت جمہوریت کی اساس ہے۔ صدر مملکت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی میراث جمہوری اقدار کی بقا کی جدوجہد کی ایک مسلسل یاد دہانی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے پاکستان سماجی و اقتصادی انصاف، مساوات، قانون کی حکمرانی اور اظہار رائے کی آزادی یقینی بنا سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق عالمی یوم جمہوریت پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج جبکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ہم انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے،ان جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے،آئیں، آج کے دن ہم ایسے عالمی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں جو منصفانہ، مساوی اور جامع ہو، باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرکے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ امید کی کرن کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago





