جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، حامد خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، وکلا کسی صورت حکومت کو اجازت نہیں دیں گے۔آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نہ وقت، آئینی ترامیم کے معاملے پر آئین کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، یہ فارم 47 کے ایم این ایز ہیں، انہیں جب مرضی گھیرکر جو مرضی کرا لیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا اس ترمیمی بل کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں، جس طرح مشرف کے خلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کے خلاف بھی چلائیں گے۔اگر وفاقی آئینی عدالت بنانی ہے تو پہلے ہم وکلاء کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا، 19 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے تحریک کا آغاز کریں گے۔

حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت ہے، کوئی متوازی عدالت نہیں بنائی جا سکتی، چیف جسٹس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کو بھی نہیں مانتے، آج ہی جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، 26 اکتوبر کو منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ طاقت کالے کوٹ کی ہے، سارے پاکستان کے وکلا کو نکلنے کی اپیل ہے، آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔

دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس سال کا موضوع لڑکیوں کی آوازوں اور مستقبل کے لیے وژن کی طاقت سے کارفرما، فوری کارروائی اور مستقل امید دونوں کا اظہار کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

یہ دن منانے کا مقصد بچیوں کو با اختیار بنانے سمیت انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس سال اس دن کا موضوع مستقبل کے لیے لڑکیوں کا وژن ہے۔

اس سال کا موضوع لڑکیوں کی آوازوں اور مستقبل کے لیے وژن کی طاقت سے کارفرما، فوری کارروائی اور مستقل امید دونوں کا اظہار کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی بمباری : بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید

اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے  کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی بمباری : بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید

اسرائیل کی غزہ کے پناہ گزین سکولوں، سپتالوں پر بمباری اور بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین سکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کرکے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیئے ۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے  کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ  اسرائیل کے حملے سے بیروت میں 22 افراد شہید اور 170  زخمی ہوگئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام لبنان سرحد پر اسرائیل نے بمباری کرکے ایرانی ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال  تباہ کردیا۔ 

اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما وافق صفا کے بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ  یو این امن دستوں پر گولہ باری پر کئی ممالک کی جانب سے  مذمت کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll