جی این این سوشل

پاکستان

جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور

تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جشن عید میلاد النبیﷺ  مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،  عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،

دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے، جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر درود و سلام کی محفلیں سجاکر آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میلاد کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 55 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 2ہزار 467 میلاد کی محافل اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 1ہزار 581 محافل ہوں گی جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے علاوہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار جلوس کے شرکا کی چیکنگ بالخصوص حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کر دیا گیا ہے اور صوبے بھر میں ڈویژنل سطح پر قائم کنٹرول رومز کے ذریعے میلاد کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔

 

 

علاقائی

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی گئی ہے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا کہنا ہے نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کےلیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی،نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مراحل میں نافذ کی جائے گی۔

یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی،دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،بائیو میٹرک تصدیق سے شہری دھوکہ دہی سے بچ سکیں گے۔

مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا، وزیر اعظم

حضرت محمدﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کو اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔ حضرت محمدﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ عہد کریں اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ نبی اکرمﷺ نے ہمیشہ کمزوروں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیا۔ آج کے دن ہمیں غربت، بھوک اور مشکلات کا شکار لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی پاکﷺ کے عمل کو اپنائیں۔ اس موقع پر ہمیں مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں، بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ نبی اکرمﷺ نے ہمیشہ انصاف، آزادی اور حقوق انسانی کے تحفظ کی تعلیم دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اہل فلسطین، اہل کشمیر کو آزادی اور انصاف عطا فرمائے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان مظلوموں کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم عالمی برادری کو ان کی حمایت پر آمادہ کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ ہم سب کو نبی کریمﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے، پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔

الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء ’’پنچھی تے پردیسی‘‘ سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انہوں نے ’’اتھرا پتر‘‘ بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی، اسی سال ان کی اور فلم ’’سالا صاحب ‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔

1983ء میں الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں ’’ صاحب جی‘‘ ،’’قدرت‘‘ ، ’’لاوارث‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم ’’رستم تے خان‘‘ جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔

1984ء میں لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں ’’چوڑیاں‘‘ ، ’’ نکاح‘‘ ، اور ’’مہندی‘‘ کامیاب ہوئیں۔ 1985ء میں ان کی فلم’’دھی رانی‘‘ بھی ایک عمدہ اور کامیاب فلم ثابت ہوئی ۔1988ء میں ان کی فلم ’’نوری‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

الطاف حسین کی عمر 79 سال تھی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ’تیرے پیار نوں سلام‘ کا آغاز کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll