پاکستان

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 17 2024، 8:28 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی

نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

لاہور گیریژن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، سلامی کی تقریب کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اب سے کچھ ہی دیر بعد ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے۔