دنیا
صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ، 38 فلسطینی شہید
اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا
اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔
دوسری جانب یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کےعزائم کو ناکام بنا دیں گے۔
ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا
بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔
بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ جائیں
پاکستان
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر اکٹھی ہیں ، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ 7اکتوبر کو ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ فلسطین میں پہلے امن تھا،ان کا7اکتوبر اور جنگی قیدیوں کا بہانہ ہے
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان کی تمام مثبت سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر اکٹھی ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق قومی فلسطین کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ،ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائی،بہنوں کو بھول چکے ہیں، ضروری ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پیغام بھیجیں ، پاکستان کی تمام مثبت سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر اکٹھی ہیں، پاکستان غریب ملک ضرور، فلسطین کے مسئلہ پر ہم سب ایک پیج پر ہیں، پاکستان میں معیشت،دہشت گردی کے مسائل ہیں ۔
انہوں نے کہا عالمی قوتوں کو غلط فہمی ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں،ہم آج پیغام بھیج رہے ہیں کہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ہر پاکستانی کی نمائندگی کی،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کو لیڈ کیا،تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون وزیر اعظم شہباز شریف کیساتھ ہے،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے لئے بہت بڑا چیلنج سامنے ہے، جنگ کی ضرورت پیش آئی تو تمام لوگ آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے۔
7اکتوبر کو ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ فلسطین میں پہلے امن تھا،ان کا7اکتوبر اور جنگی قیدیوں کا بہانہ ہے، عالمی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر لڑنا ہے تو ہم سب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پاکستان
سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی
-
جرم 2 دن پہلے
سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا