دنیا

بائیڈن اور ہیرس کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 17 2024، 10:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بائیڈن اور ہیرس کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فائرنگ کے واقعات کوامریکی صدر جو بائیڈن اور کملا ہیریس کی تقاریر کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس لیڈرز کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر دوسری بار قاتلانہ حملہ ہوا

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس کی بیان بازی ہی ان پر گولیاں چلوا رہی ہے، وہ ملک کو بچانا چاہتے ہیں اور یہ بائیڈن اور کملا ہیں جو ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے موجودہ صدر اور ان کے نائب صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے مخالفین انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔ میں بھی ان کی طرح بلکہ ان سے زیادہ سخت زبان استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملک کو بچاؤں گا، بائیڈن اور ہیرس اسے اندر اور باہر سے تباہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ٹرمپ اسٹیڈیم سے ایک بندوق بردار کو گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹ سروس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے ایک یا زیادہ اہلکاروں نے ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی جسے ٹرمپ کے گولف کورس کے مضافات میں دیکھا گیا تھا۔اس کے پاس ایک GoPro ویڈیو کیمرہ اور دوربینوں والی AK-47 رائفل بھی ملی تھی۔

ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ پریہ قاتلانہ حملہ تھا یا نہیں۔

 امریکی میڈیا نے ملزم کی شناخت ریان ویزلی روتھ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 58 سال ہے۔