جی این این سوشل

پاکستان

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، وزیرا علیٰ کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئینی ترامیم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ  آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  آئینی ترمیمی بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں۔

رحمۃ للعٰلمین کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔

پاکستان

علیمہ خان  اورعظمیٰ خان ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا گرفتاری کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیاہے  اس سے پہلے ہماری درخواست پر دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بیلف بھی مقرر کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علیمہ خان  اورعظمیٰ خان ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد :  انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد  نے علیمہ خان  اورعظمیٰ خان کو ایک ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو کل دن گیارہ بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت  میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو کمرہ عدالت میں شور بپا ہو گیا  جج طاہرعباس سپرا نے برہمی کا اظہار کیا  میڈیا کے سوا تمام غیرمتعلقہ لوگوں کو بار بھیجنےکا حکم دیدیا ۔

 علیمہ خان نے روسٹرم پر آ کر کہا گرفتاری کےبعد ہمیں دس گھنٹے ایک تھانے میں بٹھایا گیا پھر پولیس لائن لے گئے ہمارے ساتھ گرفتار 80 ، 80 سال کی 2 خواتین بھی تھیں جو رات کو بیمار ہو گئیں  فریقین کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کا ایک ایک دن جبکہ اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا گرفتاری کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیاہے  اس سے پہلے ہماری درخواست پر دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بیلف بھی مقرر کیا گیا تھا ۔ علیمہ اور عظمیٰ خان کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے غیرقانونی گرفتاری کے خلاف کارروائی بھی کی جائے ۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار 63 پی ٹی آئی کارکنان کا 8روزہ جسمانی منظور کر لیا ۔ 38 ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کا حکم  دے دیا گیا ہے4 ملزمان کومقدمہ سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

عدالت کا تھانہ ترنول کی حدود سے گرفتار 19 پی ٹی آئی کارکن 7 روز کیلئے پولیس کے حوالے  کرنےکا حکم  دے دیا دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں ملوث 87 ورکرزکو  شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا اور 21 اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

شمالی بنگلا دیش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتِحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 8 افراد جان کی بازی ہا رگئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر پور کے علاقے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے 200 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے، جبکہ سینکڑوں گھر اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے محرومی کا شکار ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، مگر کشتی کی روانگی کے وقت اس میں 300 افراد سوار ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

 جہاں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے، دفتر خارجہ

ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس سی او اجلاس کی میزبانی کیلئے  پوری طرح تیار ہے، دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے جواس ماہ کی پندرہ اور سولہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(پیرکو) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریںگے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت معزز مہمانوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائے گی ۔

ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحول، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پرغور ہوگا اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا ۔

ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد بن عبدالعزیز AL FALIH کی قیادت میں اعلی سطح کا ایک سعودی وفد بدھ سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہا ہے۔

جب ترجمان سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کے حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کو اس حوالے سے اطلاع موصول ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی وفد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرے گا ۔اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعاون اور باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد کثیر تعداد میں سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll