پاکستان
عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد
آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر کے پیغامات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل اسلام کو12ربیع الاول کی مبارکباددیتاہوں،12ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسلام میں اختیاری تعلیم کا کوئی تصور نہیں،تعلیم کا حصول ہر کسی کیلئے ضروری ہے،ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کابھی فرض ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت آج کے مقدس دن میں ہوئی،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سب سے عظیم اور مقدس دن ہے،آج کے دن اللہ تعالیٰ نے کائنات کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا،نبی کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و باعث سعادت ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےقوم اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب وجہ تخلوق کائنات محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ،ہمیں انہوں نےاللہ تعالی کا بتایا ہوا سیدھا راستہ دکھایا،ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کر نے کی توفیق دےتاکہ اس ملک اور دنیا کو بہتری کی طرف لے جا سکیں۔
گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے،نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،خاتم النبیینﷺ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی،ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کا امتی بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی،حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباددیتا ہوں،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے،آپﷺ کی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
علاقائی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل ہو گی۔
کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کے لیے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔
تجارت
پی آئی اے کا بین الاقوامی کرایوں میں کمی کا اعلان
کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پاکستان نے ٹورنٹو کینیڈا کی پروازون کیلئے ٹکٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
کینیڈا جانے والے مسافر 15 اکتوبر سے پہلے پی آئی اے کی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
کرایوں میں کمی کا مقصد پاکستان سے کینیڈا جانےوالےمسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور دو ملکوں کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا مقصود ہے ۔
پاکستان
سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع
بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن، خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔
سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔
سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج
-
علاقائی ایک دن پہلے
شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھڑپوں میں زخمی اہلکار عبدالحمید ڈم توڑ گیا