جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر
پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، میتھیو ملر

واشنگٹن: امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی،پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

انہوں نے کہاکہ جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

دنیا

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

بوشہر:ایران کے جنوبی مغربی صوبے بوشہر میں ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ بوشہر اور شمال مشرق میں واقع شہر مشہد کے درمیان سفر کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم بس میں سوار مسافروں کی کل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں سڑک کے حادثات کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہر سال ہزاروں افراد سڑک کے حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ عدلیہ کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سالانہ سڑک کے حادثات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ہی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کا ٹرک سے تصادم ہوا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روسی نائب وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

روسی نائب وزیراعظم پاکستان کے صدر ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی نائب وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک کل 2 روز کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیراعظم پاکستان کے صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک روس خوشگوار تعلقات تجارتی، توانائی اور رابطے کے شعبوں میں تعاون کے عکاس ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll