پاکستان

پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر  قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 17 2024، 7:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

پشاور : پشاور میں منعقدہ قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب قومی ترانہ شروع ہوا تو تمام شرکا احترام کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی آداب کے مطابق کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ میزبان ملک میں تعینات ہونے کے دوران میزبان ملک کے قوانین اور روایات کا احترام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ افغان قونصل جنرل کی جانب سے اس آداب کو نہ ماننا خلاف ورزی ہے۔