جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔ 

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

پاکستان

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں-

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں ، انہوں نے کہا کہ  بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ   تعلقات بہتر ہوں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے باضابطہ طور پر میڈیا انٹرویوز کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ تک درخواست بھی پہنچا دیا  ۔ 

پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے  بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے ، تحریک انصاف کی بھارتی وزیر خارجہ سے مدد کی درخواست نے احتجاج کے پیچھے چھپی خوفناک سازش بے نقاب کر دی ہے۔ 

تحریک انصاف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کر رہی، کیا ریاست کے پاس اس کا کوئی حل نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ۔  

 ماہرین کے مطابق اپنے ازلی دشمن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے- 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے ،انہوں نے  کہا ہے کہ   اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف   فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،  ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔

 بیرسٹر سیف  نے کہا کہ   کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے،  جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری  کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll