پاکستان

دفتر خارجہ کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 19 2024، 6:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دفتر خارجہ کی  لبنان میں ہونے والے حملوں کی شدید  مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک الات کے ذریعے لبنان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے ۔ 

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے کھلے الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 12 ستمبر کو فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے حوالے سے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔