جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم ایک بار پھر خواتین کے لباس سےمتعلق بیان پر تنقید کی زد میں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل سیاسی تصفیہ کرنا چاہیے، افغان جنگ میں زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، اور ساتھ ہی ساتھ عمران خان کو انٹرویو میں خواتین سے متعلق بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم ایک بار پھر خواتین کے لباس سےمتعلق بیان پر تنقید کی زد میں
وزیر اعظم ایک بار پھر خواتین کے لباس سےمتعلق بیان پر تنقید کی زد میں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی نیوزویب سائٹ ایچ بی او میکس  کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے تعلقات سمیت افغانستان میں پاکستان کے کردار  کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بھی کھل کر بات کی اور ساتھ ہی ساتھ ماضی میں ریپ کو فحاشی کے ساتھ منسلک کرنے کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

انٹرویو میں صحافی نے وزیراعظم سے ان کے ماضی میں ریپ کو فحاشی کے ساتھ منسلک کرنے کے بیان سے متعلق سوال کیا تو اس پر عمران خان نے کہا کہ 'یہ سراسر غلط ہے میں نے ایسا نہیں کہا تھا ،  میں نے پردے کے تصور پر بات کی تھی، پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں پھلینے والے فتنے سے گریز کیا جائے ۔

میں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہیں، لہذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو، تو اس کے معاشرے کے لئے مضمرات ہوں گے۔

سوال پوچھا گیا کہ 'کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خواتین جو پہنیں اس کا کوئی اثر ہوتا ہے کیا یہ فتنے کا حصہ ہے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو اس سے مرد پر اثر پڑے گا تا وقت  یہ کہ وہ روبوٹ ہو، جہاں تک جنسی تشدد ہے اس کا تعلق معاشرے سے ہے، جس معاشرے میں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے وہاں اس سے اثر پڑے گا لیکن امریکا جیسے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جب صحافی نے بحیثیت بین الاقوامی کرکٹ اسٹار  ان کا ماضی یاد دلایا تو عمران خان نے کہا کہ یہ میری ذات کی نہیں بلکہ میرے معاشرے کی بات ہے، میری ترجیح یہ ہے کہ میرا معاشرہ کیسے برتاؤ کرتا ہے اور کیا ردعمل آتے ہیں، لہذا جب ہمارے ہاں جنسی جرائم بڑھتے ہیں تو ہم بیٹھ کر اس مسئلے کا حل سوچتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے مذکورہ جواب پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

وزیر اعظم کے مذکورہ انٹرویو کے بعد ٹوئٹر ایکسیوز آن ایچ بی او کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آگیا۔

صحافی ریما عمر نے بھی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی اور اسے افسوس ناک بھی قرار دیا۔ 

انہوں لکھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جنسی تشدد کرنے والے افراد کے بجائے متاثرین پر الزام لگانے کا بیان سن کر افسوس ہوا۔

وزیر اعظم پرصحافی ریما عمر کی  جانب سے  تنقید کرنے پر عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ   "ایک بار پھر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف اس مخصوص حصے کو منہا کیاجارہا ہےلیکن حقیقت میں  وزیر اعظم کا اشارہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی  جنسی سوچ کی طرف تھا۔"

 

 

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا ، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا اور ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں بہت عمدہ پروگرام شروع ہوا، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے اجراء پر خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ ہماری حکومتوں کو کیوں فارغ کیا گیا؟، ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان خوشحال ملک ہوتا۔ کسی جماعت نے اتنا کام نہیں کیا جتنا مسلم لیگ ن نے کیا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ملکی استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنے، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ن لیگ نے ختم کی جب کہ یلو کیپ منصوبے کو ختم کردیا گیا اور اس ملک میں پہلی اورنج لائن بھی ن لیگ نے بنائی۔a

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے جب کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی عوام پر ہی خرچ کی جارہی ہے، 75 سالوں میں لوگوں کی بہت بڑی آبادی گھروں سے محروم ہے، عوام سے قرض کی مد میں کوئی سود نہیں لیا جارہا، ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو آج ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی ہدایت

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی اسرائیل اور ایران سے تحمل  سے کام لینے کی ہدایت

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد روس نے دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’روس خطے کے تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور روس کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کرتا ہے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک منظرنامے کی جانب بڑھ رہی ہے تاہم ہم رابطے جاری رکھیں گے اور ہمارا تمام فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔ساتھ ہی ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا ’’اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا‘‘۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد گذشتہ شب ایران نے اسرائیل پر 200 میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہتے ہیں کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، ایران کو اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll