جی این این سوشل

کھیل

ملتان سلطانزکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

ابوظہبی :پی ایس ایل 6 کے پہلے کوالیفائی میچ میں محمد رضوان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ .

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان سلطانزکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری
ملتان سلطانزکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ 6کے پہلے کوالیفائی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کی کپتانی میں کھیل رہی ہے۔

یاد رہے کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان اپنی وکٹ بھی گنوا چکے ہیں ۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ملائشیا کے رہنما اپنے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔انورابراہیم کے ہمراہ وزراء ، نائب وزراء اور اعلی حکام پر مشتمل اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا ۔دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریںگے ۔فریقین تجارت، روابط، توانائی، زراعت، حلال صنعت ، سیاحت ، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع ایجنڈے پرتبادلہ خیال کریںگے۔

وہ علاقائی اورعالمی امور پر بھی بات چیت کریںگے ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تاریخ ،ثقافت اور عقیدے پر مبنی مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں ۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کی جانب سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر اس لیے پابندی عائد کی جارہی ہے کیونکہ وہ انہوں نے ایران کے میزائل حملوں کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزتہ روز  ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll