آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور وزیر اعلی کرنل جنرل ہانوف ذاکر اصغر اوغلو ،اور وزیر دفاع سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آذربائجان کا دورہ ،جمہوریہ آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور وزیر اعلی کرنل جنرل ہانوف ذاکر اصغر اوغلو ،اور وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھول پش کیے ۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان متمدن ثقافتی ، مذہبی اور تاریخی وابستگیوں پر مبنی مشترکہ قدریں مشترک ہیں اور تمام فورمز میں باہمی مفید اور بہتر تعاون کی زبردست جغرافیائی حکمت عملی کی اہمیت اور صلاحیت ہے۔
آرمی چیف نے پاک فوج کی دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون اور علاقائی شراکت داری کو مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
معززین نے تمام بین الاقوامی فورمز پر آذربائیجان کے لئے پاکستان کی حمایت آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 7 hours ago

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 17 minutes ago

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 4 hours ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 4 hours ago
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 4 hours ago

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 3 hours ago

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 3 hours ago
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 3 hours ago

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 5 hours ago

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 6 hours ago