جی این این سوشل

پاکستان

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے  سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور  شیخ وقاص اکرم  کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  رؤف حسن  کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر  کردیاگیا ہے ۔  

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت  پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن  جاری کیے گئے ہیں۔  

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار کا پر  ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں کے مابین رابطے میں شام کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئےحکومتی کوششوں سے آگاہ کیااور  پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئےممکنہ تعاون پراور کیے جانے والے اقدمات پر بھی تبادلہ خیال  کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  شام میں پاکستان کا سفارت خانہ زائرین سمیت پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ

بانی چیئرمین  کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ

 وفاقی حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔

بانی چیئرمین کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان پرسوشل میڈیاکےذریعےلوگوں کوریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پر اکسانےکے الزامات ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کی جس کے بعد کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل کرنے کا منصوبہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی تحریک انصاف کے خلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی اور  وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کیلئے سمری تیار کرنےکا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پاکستان پینل کوڈکے چیپٹر 6 اور 9 اے اور دیگر متعلقہ سیکشنز کے تحت کارروائی شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔سی آر پی سی کے سیکشن 196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے اور مختلف جرائم پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری تقاضا ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

کرنل کِم ہیون نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا

جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگ کرخود کو نااہل قرار دیا۔ اسپیشل فورس کے کمانڈر کرنل کِم ہیون نے کہا کہ اس رات انہوں نے خود کو بہت بڑے خطرے میں ڈالا جس پر وہ اپنے آپ کو ایک نااہل اور غیر ذمہ دار کمانڈر سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہی صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں۔

کرنل کِم کا کہنا تھا کہ میں نے قومی اسمبلی پر فورسز کی تعیناتی کے احکامات دیے اور میں ہی وہاں ہیلی کاپٹر پر پہنچنے والا پہلا کمانڈر تھا، میں نے فوجی دستوں کو عمارت سیل کرنے کے احکامات دیے جس پر فوجی دستے زبردستی عمارت میں گھسے، اس دوران عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے۔

اسپیشل فورس کے کمانڈر نے ملک کے سابق وزیر دفاع پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مارشل لا کی رات فوجیوں کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll