پاکستان
مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف
جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں، مشیر اطلاعات کے پی
مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جارہی ہے۔ رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہیں راتوں کو جگاکر بالوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی ان پر بھی ترس نہیں کھایا۔ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں بچوں کا بھی خیال نہیں کرتے کررہی۔ جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔
پاکستان
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے دورہ کراچی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی
آئینی ترامیم سے متعلق ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت پی ٹی آئی کے وفد نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے دورہ کراچی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی شخص ریاست سے بڑا ہو سکتا ہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ میں نے خود پی ٹی آئی کے پُرتشدد دور دیکھا ہے، ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست سے لڑائی نہیں لڑی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا۔
پاکستان
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
دنیا 2 دن پہلے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
دنیا ایک دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
کھیل 2 دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی