پاکستان
سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور
ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے، درخواست
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔
سابق صدر پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں درخواستگزاروں سابق خاتون اول ثمینہ علوی اور اواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
اس موقع پر اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں کچھ نہیں ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آگئے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سیل لگادی۔ ایک ادارے کو کچھ نہیں ملا تو دوسرے کو پکڑا، اسے کچھ نہیں ملا تو تیسرے چوتھے کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر کوئی نوٹس ملتا تو ہم جواب دیتے۔
تجارت
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی،ٹیکس کی مد میں 74 ارب کی وصولی
پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد جبکہ پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ دیکھی گئی،ترجمان
لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس محصولات کی مد میں 74 ارب کی سے زائد کا ٹیکس جمع کیا ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے،جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے اکتوبرتک 44 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس کامیابی متعارف کروایا گیا ۔یہ جدید سسٹم پچھلے سسٹم سے زیادہ صارف دوست ،شفافیت پر مبنی ، اور پیپر لیس آفس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
دنیا
امریکی الیکشن:اب تک کتنے کروڑ امریکیوں نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں اب تک7کروڑ 50 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک7 کروڑ 50 لاکھ (75 ملین) سے زائد ووٹرز نے قبل از انتخابات اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے، جن میں 4کروڑ10لاکھ لوگوں نے پولنگ سٹیشنز پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کیاجبکہ ،3 کروڑ 40لاکھ لوگوں نے پوسٹل بیلٹ یاای میل ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکی صدارتی الیکشن میں دو روز باقی ہے ، سابق امریکی صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کچھ ریاستوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جیت کا دعویٰ کیا جا رہا ہےاور دوسری طرف کملا ہیرس بھی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔
صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اٹلانٹا، جارجیا اور نارتھ کیرولائنا کا دورہ کیا،اور کہا کہ اپنے ملک کے لیے لڑنے کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں ہر خاندان پر سیلز ٹیکس لگایا، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت اور آواز ہے۔
جبکہ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں جیت کا پیشگی دعویٰ کر دیا، ٹرمپ کا کہنا ہے وہ انتخابات جیت کر امریکہ کو ایک عظیم معاشی ملک بنائیں گے، اپنے خطاب میں انہوں نے دنیا میں امن قائم کرنے اور تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔
پاکستان
مریم نواز کی 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفیکشن کے علاج کیلئے لندن روانگی متوقع ہے،ذرائع
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منگل 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے اور وہ اپنے علاج کے لیے لندن جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں ، وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی ، مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو لندن، امریکا اور یورپ کے دوروں پر روانہ ہوئے تھے۔ نواز شریف براستہ دبئی لندن پہنچے تھے اور کچھ روز قیام کے بعد امریکا چلے گئے تھے، امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
جرم 2 دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
تجارت 2 دن پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی