پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی

سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہر نے احتجاج کا نیا شیڈول جاری کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 9 2024، 9:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی  ہے سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہر نے احتجاج کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہرنے اپنے پیغام میں کہا  کہ  تحریک انصاف 11 اکتوبرکو ملتان اور ساہیوال جبکہ 12اکتوبر کو گوجرانوالہ اورسرگودھا میں احتجاج کرے گی ۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہرنے احتجاج شیڈول کے متعلق لکھا کہ 13 اکتوبر کوڈیرہ غازی خان ڈویژن  میں احتجاج ہو گااور 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں احتجاج کے بعد پورے پاکستان کو اسلام آباد میں کال دیں گےصدر سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔