عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی سے کارکنان میں انتہائی تشویش ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی سے کارکنان میں انتہائی تشویش ہے، کیا وجہ ہے کہ حراست میں شخص سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی، ہمارے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ غیر قانونی طور پر حراست میں سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تشدد کی تصدیق کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین ملک لیاقت اور انور زیب خان کو بھی غیر قانونی طور پر پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے رکن ملک لیاقت کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔شریف خاندان کی ناجائز حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔اس قسم کے اقدامات ناقابل برداشت اور فیڈریشن پر حملہ ہے۔غیر قانونی طور پر اختیارات کے استعمال کے مرتکب اہل کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے صوبے سے تعلق رکھنے والوں پر تشدد کیا جائے گا تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ ہم ریاستی جبر کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی پلیٹ فارمز پر لڑیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشہ، ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری
- 24 منٹ قبل

پنجاب میں سیلاب سے 4 ہزار دیہات متاثر جبکہ 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- ایک گھنٹہ قبل

پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار حادثے میں 15 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں مبینہ ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں 8 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات ، 138 عام شہری شہید
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
- 28 منٹ قبل

حماس نے غزہ میں جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب: دریاؤں میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے پنجاب کے کئی شہروں میں ہولناک تباہی مچا دی
- 4 گھنٹے قبل