جی این این سوشل

پاکستان

انتظار پنجوتھا کے لاپتہ ہونے پر فواد چوہدری کا شدید رد عمل

بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وکیلوں کی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتظار پنجوتھا کے لاپتہ ہونے پر فواد چوہدری کا شدید رد عمل
انتظار پنجوتھا کے لاپتہ ہونے پر فواد چوہدری کا شدید رد عمل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار ترین پنجوتھا بڑا شریف آدمی اور وہ بھی لا پتہ ہوگئے ہیں، بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی وکیلوں کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ صبح سے خبریں چل رہی ہیں کہ انتظار حسین پنجوتھا جو پی ٹی آئی کے لیگل ٹیم کے ممبر ہیں وہ مسنگ ہیں، میں بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی وکیلوں کی، کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار ترین پنجوتھا بڑا شریف آدمی ہے اس نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے آئینی ترمیم کا معاملہ ٹل گیا، پانچوں ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن آئی ہے کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے، آٹھ ہفتے کا ڈرافٹ پبلک کرائیں اور اس پہ ڈیبیٹ کرائیں، رول کہتا ہے کہ جب بھی کوئی بل آئے گا اس پہ 8 ہفتے ڈیبیٹ ہوگی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایم بڑی سیاسی قوت ہے جس کو دھاندلی سے باہر کیا گیا، وکلا کی تحریک شروع ہونی ہی ہونی ہے۔

جرم

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد فائرنگ سے ہلاک

تصادم پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم،  11 افراد فائرنگ سے ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8 زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی پہاڑوں اور روڈ پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ کل 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض دوران علاج چل بسے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ  ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق

مرید کے ٹاون میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دادا اور پوتا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہے جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر دادا اور پوتا کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں دادا عبدالطیف، پوتا عبیداللہ جبکہ بیٹا تنویر زخمی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ  دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماوں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll