جی این این سوشل

دنیا

بھارت میں کورونا کی ڈیلٹاپلس قسم خطرناک قرار، ماہرین پریشان

نئی دہلی : کورونا کی دوسری لہر ابھی پوری طرح تھمی نہیں کہ بھارت پر تیسری لہر کا خطرہ منڈلانے لگا دوسری لہر کا سبب جہاں کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ بنا تھا وہیں تیسری لہر ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے عروج پر پہنچے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں کورونا کی ڈیلٹاپلس قسم خطرناک قرار، ماہرین پریشان
بھارت میں کورونا کی ڈیلٹاپلس قسم خطرناک قرار، ماہرین پریشان

بھارتی ماہرین کا کہناہے کہ بھارت میں تیسری لہر انتہائی خطرناک اور مہلک ثابت ہوسکتی ہے ۔  کورونا ڈیلٹا پلس قسم انتہائی خطرناک ہے جو بھارت میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ۔ بھارت  میں کورونا کے 50 ہزار نئے کیسز، 1258  افراد لقمہ اجل بنے ہیں  ۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50848 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں : ایئرپورٹس پر مسافروں کارش بڑھنے لگا، این سی او سی کی ہدایات جاری

 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سات سالہ دور حکومت کو بھارتی معیشت کے لیے بدترین قرار دے دیا۔ وزیر اعظم مودی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار سات سے آٹھ فیصد تھی ۔

مزید پڑھیں : سائنووک اور سائنوفارم ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانے کے بُری خبر

 

2019 اور 2020 کی آخری سہ ماہی تک یہ گر کر 3.1 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق بھارتی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ بے روزگاری اور افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی کرنسی پرپابندی لگانے کی وجہ سے بھارتی کرنسی کے استعمال میں 86 فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان

 

نریندر مودی کے دوسرے دور حکومت میں بھارت میں معیشت سمیت کئی شعبوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، رہی سہی کثر کورونا کو ہینڈل کرنے کے مودی کے طریقہ کار نے پوری کردی ہے ۔

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئین کی بالادستی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کسی بغیر جرم کے بغیرجیل میں دیکھا ،آصف زرداری کی صدارت کا مدت ختم ہونے کے بعد مقدمات دوبارہ کھلے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئین کی بالادستی کیلئے  اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےخطاب میں کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،کوئٹہ بلوچستان کے وکلا سے خصوصی لگائو ہے،دہشگردی کے واقعے کے بعد انسو نہیں روک سکا ، وکلا حقوق کے آج کل کے چمپیئن بنے والوں نے اس وقت مذاکرات کئے تھے۔  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین کی بالا دستی کے خونی دریا کو سالوں میں عبور کیا ، 73 کے آئین کے خالق بھٹو شہید تھے ،بے نظیر شہیدآئین کی بالادستی کے لئے 30 سال لڑیں ،آمریت کے کالے قوانین کو قرار دینے کی کسی جج میں ہمت نہیں تھی ، پیپلز پارٹی کے تمام بڑے ناموں نے عدالتی ظلم بھگتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی نظام کی تباہی میں ہاتھ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا تھا ،ماضی کے نعرے تھے ریاست ہوگی ماں کی ماند لیکن ریاست باپ بن گئی، آئین میں63اے لائیں گے، و قت کا چیف جسٹس آئین میں ترمیم کی خود اجازت دیتا رہا ، آئین کی حالت تو یہ ہے کہالیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے فیصلے دئے ، آئین میں تبدیلی صرف وردی والے ہی کرسکتے ہیں تو پھر ہم لوگو کو ایوانوں میں کیوں بھیجا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کسی بغیر جرم کے بغیرجیل میں دیکھا ،آصف زرداری کی صدارت کا مدت ختم ہونے کے بعد مقدمات دوبارہ کھلے ،وکلا تحریک کے بعد سابق چیف جسٹس نے مک مکا کیا، آزاد عدلیہ کہاں ہیں جس کے خلاف کوئی بول نہیں سکتا ،کسی جج کے خلاف کوئی بولے تو اس کونشان عبرت بنادیا جائے یہ کیسی آئین کی بالا دستی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والا اس لیےمتنازعہ کہا گیا ہے کیونکہ وہ پارلیمان کے خلاف فیصلہ نہیں دینا چاہتا ،چیف جسٹس جو بھی آئے کوئی اعتراض نہیں ،جو آئین پہ چلے گا اسکی حمایت کرینگے ،جو ائین کو نہیں مانتے اپنے آپ کو وکیل نہ کہے،پیپلز پارٹی ماضی میں بھی اصلاحات لانا چاہتی تھی مگر وکلا اور سابق چیف جسٹس نے مزاحمت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll