کراچی : سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گرمی بڑھنےکی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب صوبے بھر میں دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے شروع ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اسکول کھول دیئے گئے تھے۔
سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کی گئی ہیں اور جب کہ 21 جون سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ٹرمپ، مودی رابطہ: نریندر مودی کا پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار ، بھارتی میڈیا
- 11 گھنٹے قبل

کراچی میں کانگو وائرس سے شخص ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

امریکی صدر کسی ملک کو بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر
- 10 گھنٹے قبل

امریکی صدرکاظہرانہ،فیلڈمارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

شوبزسےکنارہ کشی نہیں کی بس بریک لی تھی،حمزہ عباسی
- 6 گھنٹے قبل

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے: ملالہ یو سفزئی
- 11 گھنٹے قبل

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے ، سپریم لیڈر
- 12 گھنٹے قبل

وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ:امریکی صدرٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملاقات
- 6 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے فیلڈمارشل عاصم منیرکوبااثرشخصیت قرار دیدیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل