- Home
- News
پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت پر گہری تشویش کا اظہار
پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہو رہا ہے، منیر اکرم
پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت پر اقوام متحدہ میں جاری اجلاس میں گہری تشویش کا اظہار کردیا، پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر پاکستان کو تشویش ہے، پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہو رہا ہے، رواں سال سو ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کالیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا، اسی ملک میں بھی کالیفورنیم کی چوری کے 2021 میں 3 واقعات سامنے آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کرے، پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر تحقیقات کرنی چاہیئے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی کے لیے جامع کھلا ورکنگ گروپ قائم کیا جائے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنے فرائض کامیابی سے انجام دیے، حساس سامان اور ٹیکنالوجیز کی منتقلی کے لیے مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم قائم کیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 2 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 28 منٹ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 11 منٹ قبل