دنیا

تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا

امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن کا سامنا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 10 2024، 9:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا

تاریخ کا بدترین طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرا گیا، امریکی ریاست فلوریڈا کو صدی کے طاقت ور ترین سمندری طوفان ملٹن کا سامنا ہے۔ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگی ہیں اور تاریخ کا بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

گزشتہ روز حکام کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کا حکم ملتے ہی فلوریڈا کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

تارہ اطلاعات کے مطابق اب حکام نے 72 لاکھ لوگوں کو فوری انخلا کا حکم دے دیا ہے جبکہ فلوریڈا میں دو ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹمپا بے اور جنوبی حصےکے شدیدخطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سےٹکرایا تھا جس سےجنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔