جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف  سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی  وفد کے ہمراہ ملاقات
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔

آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی  اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک، سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

تجارت

لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : 20 کلو گرام  آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

 لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔

بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔

چند بڑے ادارے مل کر  ایسی کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل

آئینی ترامیم سے متعلق  ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت  کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت  ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت  پی ٹی آئی  کے وفد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان  نے دورہ کراچی  کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

خصوصی کمیٹی  کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll