60 ارب روپے سالانہ بچت سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیر اعظم شہباز شریف


وفاقی کابینہ نے 5 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام بقایہ جات کی بلاسود ادائیگی کی جائے گی، 60 ارب روپے سالانہ بچت سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے بڑے فیصلے کیے ہیں، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تقریبا 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے، جس کے تحت آئی پی پیز میں1200میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کی حبکو کو بند کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 362میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال کو بند کیا جائے گا، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور کو بھی بند کردیا جائے گا، اسی طرح 136میگاواٹ کی صبا پاور بھی بند ہو ہوگا، ساتھ ہی 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بھی بند کردیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد ان کمپنیوں کی بورڈ میٹنگز بلائی جائیں گی اور ان کمپنیوں کے بورڈز سے بھی کابینہ فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہے، سمندر پارپاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں جو مشکلات پیش آئیں، ان کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا، معیشت کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں، خلوص نیت اور محنت سے کیے گئے کام کا اب اجر مل رہا ہے، صبر و استقامت سے معاشی چیلنجز کا سامنا کرنے پر عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے طویل مدتی منصوبے بھی وضع کیے جارہے ہیں، بجلی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے کوشاں ہیں، ماضی کے ایک سنگدل حکمران نے عوام کی مہنگائی کی چکی میں پیسا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز نے قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے مقدم رکھا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کے بہتر اقدامات کی معاونت میں حلیف جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اہداف کی تکمیل مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے، پورٹس اینڈشیپنگ، ایف بی آر کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہیں۔

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 8 گھنٹے قبل
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 4 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 10 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 7 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 4 گھنٹے قبل
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 8 گھنٹے قبل

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 8 گھنٹے قبل