پاکستان

کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی

خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 11 2024، 2:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارندے کے درمیان کی گئی  ہوشربا کال منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔

خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے۔

دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہا ہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا، میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں۔

خارجی طارق محمود کا کہنا تھا کہ سارے ایک ہو جائیں چاہے وہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اور وہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں۔