تجارت
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے
لاہور کی فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 20 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے مہنگا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیلرز نے بتایا ہے کہ لاہور کے لیے آٹے کی قیمت میں اضافہ پانچ بڑی فلور ملز نے کیا ہے۔ فلور ملز کا کہنا ہے کہ قیمت اس لیے بڑھانا پڑی ہے کہ گندم مہنگی مل رہی ہے۔
بظاہر کسی جواز کے بغیر آٹا مہنگا کرنے پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ فلور ملز کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے بھی کسی جواز کے بغیر آٹا اور دوسری بہت سی اشیائے خور و نوش مہنگی کی جاتی رہی ہیں۔
صارفین کے حقوق کے علم بردار کہتے ہیں کہ اشیائے خور و نوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتیں اچانک بڑھانے کا رجحان سا پایا جاتا ہے۔ بیشتر اوقات اس کے لیے کسی جواز کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔
چند بڑے ادارے مل کر ایسی کیفیت پیدا کرکے اُس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ حکومت کو اس حوالے سے بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔
پاکستان
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا دورہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت برقرار
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے آج فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2640ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 275200روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 235940روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
پاکستان
بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس