جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ انٹر نیٹ پر شیئر کرتے ہوئے عوام سے تجاویز مانگ لیں

بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی اصلاحات سے متعلق میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پیپلزپارٹی کی تجاویز پر مبنی ٹویٹ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو نے  آئینی ترمیم کا مسودہ  انٹر نیٹ پر شیئر کرتے ہوئے عوام سے تجاویز  مانگ لیں
بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ انٹر نیٹ پر شیئر کرتے ہوئے عوام سے تجاویز مانگ لیں

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرتے ہوئے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی اصلاحات سے متعلق میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پیپلزپارٹی کی تجاویز پر مبنی ٹویٹ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دیتے ہیں، جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، وفاقی آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح اور وفاقی و بین الصوبائی تنازعات سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے ججوں کی تقرری کا عمل، جو ججوں کے ذریعے اور ججوں کےلیے ہوتا ہے، ختم کیا جائے، ججوں کی تقرری عدالتی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ضم کر کے، ہم پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دینے کے قائل ہیں۔ پاکستان پییلزپارٹی نے اپنا مسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا مسودہ کچھ ہفتے قبل جے یو آئی کے ساتھ اور حال ہی میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شیئر کیا۔ میں عوام کی جانب سے اس ترمیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے جائز اور معنی خیز تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی اس اہم ترمیم پر سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنوں اور سول سوسائٹی سے اپنی وسیع تر ملک گیر مشاورتی مہم کے سلسلے میں رابطے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کیلئے اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے آئینی ترامیم سے متعلق اپوزیشن کی سیاسی جماعت جے یو آئی کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں امید ہے ایک مشترکہ مسودہ 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال  چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔

پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔

یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  1600روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار  372روپے کا اضافہ  ہوا، جس کےبعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے  پر پہنچ گئی۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے  بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے۔ 

آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز ہے، بابر اعظم کے آرام کی تجویز سلیکٹرز نے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو پاکستان پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll