بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی مذمت سے انکار ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر سفری پابندیا ں
خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں


بھارت نے اسرائیلی حکومت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش پر ملک میں داخلے پر عائد پابندی کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سحر نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے 105 رکن ممالک نے یواین سیکرٹری جنرل کی بھرپور حمایت میں تحریر کردہ اس خط پر دستخط کئے ہیں۔ ان ممالک نے انتونیو گوتریش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اقوام متحدہ کے مشن اور بحرانوں کا خاتمہ کرانے میں عالمی ادارے کے ثالثی کردار اور انسان دوستی سے متعلق امورمتاثر ہوئے ہیں ۔ خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے موقف کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ یہ موقف برکس کے رکن ممالک برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی اکثریت کے موقف کے برعکس ہے۔
پی چدمبرم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مذمت سے انکار پر مبنی موقف اختیار کر کے بھارتی حکومت نے برکس میں اپنے شراکت دار برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور بہت سے افریقی ممالک کے ساتھ بھی محاذ آرائی کر لی ہے جن کے ساتھ اس کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 4 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 3 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 5 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 5 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل













