پاکستان

ڈگری  ویریفیکیشن سے متعلق مبینہ دھاندلی میں ملوث گروہ سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحفظات درج کروانے کے لیے پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی)  https://www.pta.gov.pk/ کی ویب سائٹ وزٹ کریں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 14th 2024, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈگری  ویریفیکیشن سے متعلق مبینہ دھاندلی میں ملوث گروہ سے  متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: ایچ ای سی(ہائر ایجوکیشن کمیشن) کی جانب سے جاری  اعلامیے کہا گیا ہےکہ عوام الناس کو ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے آنے والی فراڈ کالز کو نظر انداز کریں ،اور ان کے خلاف شکایات درج کروائی جائے۔
 تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کچھ لوگ جعلی ایچ ای سی کے نمائندے بن کر لوگوں کو کال کر کے پریشان کر رہے ہیں اور ان سے ڈگری کی تصدیق کے عوض بھاری بھرکم رقوم کا مطالبہ  کر رہے  ہیں، ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ہمارا اس مبینہ گروہ سے کوئِی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے  نمائندے ہیں ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کبھی بھی لوگوں کو ڈگری کی تصدیق کے لیے کال نہیں کرتا اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسے لوگوں کو کال کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ شکایات درج کروانی چاہیے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تحفظات درج کروانے کے لیے پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاڑٹی)  https://www.pta.gov.pk/ کی ویب سائٹ وزٹ کریں ،  یا شکایات درج کروانے کے لیے درج ذیل نمبر پر کال کریں۔0800-55055  
تاہم مالی شکایات کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر رجوع کریں ۔  cpd.helpdesk@sbp.org.pk 
 اس حوالے سے ایچ ای سی کا مزید کہنا  ہے کہ طالب علم  ڈگری کے حصول کے لیے ایچ ای سی سی کی متعلقہ ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔ eservices.hec.gov.pk