Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد

  ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 16th 2024, 4:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہباز شریف کی بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم پاکستان سے بیلاروس کے وزیر اعظم نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ایس سی او کے اجلاس میں بیلاروس کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

  ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 دوران ملاقات وزیراعظم نے جولائی کے اوائل میں آستانہ میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو ایک مثبت رفتار فراہم کی ہے، اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement