پاکستان

انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 15 2024، 11:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی

فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جغرافیائی نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے اس میں تفریق ہے، ریاست کا فرض ہے سب کو معیاری تعلیم فری فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانا مجبوری ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی ہے، انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔