یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فورسز نے رفاہ میں حملے کے دوران شہید کیا، حماس


یحیٰی سنوار اسرائیلی حملے میں شہید، حماس نے تصدیق کردی
گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا ہے تا ہم اب حماس کے ذرائع نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کا کہنا ہےکہ یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فورسز نے رفاہ میں حملے کے دوران شہید کیا ہے۔ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یحییٰ سنوار کی شہادت پر ردوعمل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، یحییٰ سنوار کی ہلاکت حماس کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اس موقعے پر اسرائیل کو مبارک دی،
اس موقعے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور سیاسی حل میں پیشرفت ہو گی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نےکہا کہ سنوار کی شہادت سے ’مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے مزاحمت کے جذبے کو تقویت ملے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سنوار نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک مثال بنیں گے اور جب تک قبضہ اور جارحیت جاری رہے گی، مزاحمت بھی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ حماس نے اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو اگست میں حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا تھا

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago







